0
Sunday 22 Oct 2017 21:08
ایف بی آر اور نیب کو جس دن ٹھیک کر لیا، ملک چلانے کیلئے ہمارے پاس پیسہ ہوگا

کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، نواز شریف کی وکٹ گر گئی اب زرداری کی باری ہے، عمران خان

روٹی، کپڑا، مکان اور ایشین ٹائیگر کے نام پر ہمیں دھوکا دیا گیا
کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، نواز شریف کی وکٹ گر گئی اب زرداری کی باری ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، لیکن ہم نے مل کر اس کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، جبکہ نواز شریف کی وکٹ گر گئی، اب زرداری کی باری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے شہر سیہون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت کی وجہ کرپشن ہے اور اقتدار میں آکر قوم کا پیسہ لوٹنے کو کرپشن کہتے ہیں، جبکہ کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بار بار ایک چیز سمجھا رہا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جبکہ کرپشن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا اور جتنی غربت اندرون سندھ میں دیکھی، ملک کے کسی خطے میں نہیں دیکھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 2008ء میں جب پرویز مشرف دور ختم ہوا، تو ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، لیکن 9 سال میں نواز شریف اور زرداری نے ملک کو مقروض کیا، آج پر ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار کا قرضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کے مطابق ایک دن میں 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، کرپشن کی وجہ سے ہر چیز پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، اگر یہ کرپشن روک لیں تو ملک کو قرضہ نہ لینا پڑے اور ایف بی آر اور نیب کو جس دن ٹھیک کر لیا، ملک چلانے کیلئے ہمارے پاس پیسہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا، مکان اور ایشین ٹائیگر کے نام پر ہمیں دھوکا دیا گیا، لیکن اب ہم نے مل کر اس کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، نواز شریف کی وکٹ تو گر گئی اور اب زرداری کی باری ہے، جبکہ کرپٹ کہنے پر زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے مجھ پر ایک ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے آصف زرداری سے متعلق عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ نے خود کہا کہ زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا، کراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف لوگوں کو ڈرا کر زرداری کیلئے سستے داموں زمینیں خریدیں اور ہر ماہ ایک کروڑ روپے بھتہ فریال تالپور کو دیتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار حکومت ملی اور وہ آج سب سے پُرامن صوبہ ہے، سرکاری اسکولز میں آج 100 فیصد اساتذہ ہیں، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کیا، پچھلے 4 سال میں 50 فیصد غربت کم ہوئی اور کسی کو سفارش پر بھرتی نہیں کیا، جبکہ سندھ کے لوگوں سے میرا وعدہ ہے کہ ہر کمزور طبقے کے ساتھ میں کھڑا ہوں گا، سندھ پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی مخالف پر ایف آئی آر درج نہیں، لیکن پنجاب نے مجھے اشتہاری بنوایا ہوا ہے اور سندھ میں بھی ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی ار درج ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کے پی میں جلسہ کیا، مگر ہمیں سندھ جلسہ کرنے سے روکا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 678460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش