QR CodeQR Code

سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان میں امن و امان برقرار ہیں، معظم جاہ انصاری

23 Oct 2017 12:31

کوئٹہ خودکش حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی ورثاء سے ملاقات کے دوران انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ جبکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس دیگر فورسز دہشت گردی کیخلاف صف آراء رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ شہید مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے امر ہو جاتے ہیں۔ شہید زندہ ہیں اور ہمارے دلوں میں رہیں گے اور شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوں نے 18 اکتوبر کو سریاب میں خودکش دھماکے میں شہید ہونیوانے اہلکاروں کے گھر سریاب میں جا کر ورثاء سے فاتحہ خوانی کے دوران کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان بھر میں امن و امان برقرار ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں اہلکاروں کے علاوہ بے گناہ شہری بھی شامل ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جبکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس دیگر فورسز دہشت گردی کے خلاف صف آراء رہیں گے۔ انہوں نے لواحقین سے واقعہ میں شہید ہونیوالے شہری گل محمد اور انسپکٹر عبدالسلام کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے جوانوں نے پاک فوج، فرنٹیئر کور، بلوچستان کانسٹیبلری، اے ٹی ایف، سی ٹی ڈی، لیویز سمیت دیگر فورسز کے جوانوں کی طرح صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنا کر امن کی بحالی میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ آئندہ بھی پولیس اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 678553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678553/سکیورٹی-فورسز-کی-قربانیوں-بدولت-آج-بلوچستان-میں-امن-امان-برقرار-ہیں-معظم-جاہ-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org