0
Monday 23 Oct 2017 12:46

نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب پہنچ گئے

نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا ہے اور وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آئی ہے اور اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران وہیں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے آج لاہور واپسی آنا تھا جہاں لیگی کارکنان نے ان کا استقبال کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 678562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش