QR CodeQR Code

نون لیگ کے پاس عمران خان کیخلاف کیس میں کہنے کچھ باقی نہیں رہا، فواد چوہدری

23 Oct 2017 14:18

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان پر کئے گئے کیس میں اب کچھ باقی نہیں بچا، عمران خان نے 41 سالہ پرانا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا اور عدالت کو بتایا کہ نیازی سروسز میں ان کا ایک روپے کا بھی شئیر نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیس اور پاناما کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہا (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان پر کئے گئے کیس میں اب کچھ باقی نہیں بچا، عمران خان نے 41 سالہ پرانا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا اور عدالت کو بتایا کہ نیازی سروسز میں ان کا ایک روپے کا بھی شئیر نہیں تھا اور لندن فلیٹ کیری پیکر سیریز کھیل کر خریدجبکہ ان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے بھی تمام پیسوں کی منی ٹریل بھیج دی ہے اور وہ بینک ٹرانزیکشن ہے کوئی قطری خط نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان پاناما کیس میں ایک بھی سوال کا جواب نہیں دے پایا ان کے سارے اقامے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کسی کی خواہش پر فیصلہ نہیں کرتی اور نا ہی عدالت عظمیٰ میں بھاٹی تھانے کا انصاف ہے، یہاں حقائق کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں پاناما کیس اور عمران خان کے خلاف کئے گئے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے، (ن) لیگ کا کیس ختم ہو چکا ہے ان کے وکیل کے پاس کہنے اور کچھ نہیں وہ بلاوجہ کیس کو طول دینے کی کوشش میں وقت گزار رہے ہیں اور آج پھر دو دن کی مہلت مانگ لی۔


خبر کا کوڈ: 678587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678587/نون-لیگ-کے-پاس-عمران-خان-کیخلاف-کیس-میں-کہنے-کچھ-باقی-نہیں-رہا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org