0
Monday 23 Oct 2017 19:51

موجودہ طرز حکمرانی آمرانہ جمہوریت کی عکاسی ہے، ثروت اعجاز قادری

موجودہ طرز حکمرانی آمرانہ جمہوریت کی عکاسی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے، ملک کا معاشی دیوالیہ نکل چکا ہے، روزانہ 4 ارب کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں، معاشی حالت کا اندازہ اس سے لگایا جائے کہ ٹماٹر 200 روپے اور پیاز 120 روپے فروخت ہو رہی ہے، جمہوریت کے علمبردار عوام سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، بیرونی پالیسیوں اور قرضوں نے معاشی و اقتصادی طور پر ملک کو دھچکا لگایا ہے، جمہوریت عوام کو حقوق اور بنیادی مسائل حل کرنے کا درس دیتی ہے، یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں عوام بنیادی حقوق سے محروم بھوک و افلاس سے پریشان خودکشی کر رہے ہیں، بدعنوانی، اقرباء پروری اور میرٹ کا قتل کرکے نوکریاں دینے والی سیاسی قوتیں غریب عوام کے دوست نہیں ہو سکتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تبدیلی کی لہر چل گئی ہے، احتساب کا دائرہ پھیلے گا، ملک کی دولت لوٹنے والوں سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے، ملک کی دولت لوٹنے والوں کا 2018ء کے انتخابات میں صفایا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طرز حکمرانی آمرانہ جمہوریت کی عکاسی ہے، جمہوریت کا دم بھرنے والوں نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا، جو آئین و جمہوریت اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 678690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش