QR CodeQR Code

پاکستان نے امریکہ کو اب دوٹوک انداز میں "نو مور" کہنے کا فیصلہ کر لیا

23 Oct 2017 20:57

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں صرف پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ہی کارروائیاں کریں گے اور امریکہ کیساتھ کوئی مشترکہ آپریشن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی امریکہ یا افغانستان سمیت کسی بھی ملک کو پاکستانی حدود میں کسی آپریشن کی اجازت دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورے کے دوران "نو مور" کا دوٹوک پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورہ پاکستان کیلئے حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے مطابق پاکستان امریکی حکام کو واضح پیغام دے گا کہ امریکہ اور افغانستان ان دہشتگرد تنظیموں کیخلاف مربوط کارروائیاں کریں جو افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہیں۔ پاکستان نے امریکہ کیساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مزید تعاون کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کے تحت پاکستان امریکہ کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کے حوالے سے اپنی قومی سلامتی کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کرے گا۔ پاکستان کی حدود میں صرف پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ہی کارروائیاں کریں گے اور امریکہ کیساتھ کوئی مشترکہ آپریشن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی امریکہ یا افغانستان سمیت کسی بھی ملک کو پاکستانی حدود میں کسی آپریشن کی اجازت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 678714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678714/پاکستان-نے-امریکہ-کو-اب-دوٹوک-انداز-میں-نو-مور-کہنے-کا-فیصلہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org