0
Monday 23 Oct 2017 22:01
جی بی میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کیلئے کام کیا جا رہا ہے

گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے، حفیظ الرحمان

گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جذبہ ایمانی کے تحت جی بی کو خود آزاد کرایا اور پاکستان سے الحاق کیا۔ یو این سی آئی پی کی قراردادوں کے تحت گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے متبادل نظام دیئے بغیر ایف سی آر کا خاتمہ کیا، اگر ایف سی آر کے خاتمے کے ساتھ متبادل عوامی جمہوری نظام متعارف کرایا جاتا تو جی بی میں ترقی بہت زیادہ ہوتی اور انتشار نہ ہوتا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوا، جس کے تحت سول اور عسکری لیڈرشپ ایک پلیٹ فارم پر فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مختصر مدت میں جی بی میں اسلام آباد اور لاہور کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔ غریب عوام کو زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے گندم کی ٹارگیٹڈ سبسڈی کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں پنجاب حکومت کا کلیدی کردار ہے۔ صوبے کا پہلا میڈیکل کالج قائم کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف نے بلتستان یونیورسٹی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دورہ اسکردو کے موقع پر بلتستان یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔


خبر کا کوڈ : 678724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش