QR CodeQR Code

نئی دہلی کشمیریوں کو دشمن نہ سمجھے، انجینئر رشید

24 Oct 2017 09:30

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں کہا ’’کشمیری قوم نہ ہی اپنی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ کر سکتی ہے اور نہ ہی ہندوستان کی دشمن ہے لیکن تب تک شائد ہی کشمیر مسئلہ کے حل کے لئے نئی دہلی اور اسلام آباد کو آمادہ کیا جا سکتا ہے جب تک نہ تمام سیاسی جماعتیں کم از کم مشترکہ پروگرام بنا کر لوگوں کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لئے متحد نہ ہوجائیں‘‘۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید نے نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنا دشمن سمجھنے کے بجائے اُن کے ساتھ مسئلہ کے مستقل حل کے لئے با معنی مذاکرات کا آغاز کرے تاکہ پورے برصغیر میں امن و چین لوٹ آسکے۔ انجینئر رشید بجبہاڑہ میں مشہور شاعر، ادیب اور دانشور مرحوم غلام محمد شاد کو خراج عقیدت ادا کرنے کی غرض سے بلائی گئی تقریب میں بول رہے تھے، جس میں دانشوروں، ادیبوں ، اسکالروں اور طلباء کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

انجینئر رشید نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں کہا ’’کشمیری قوم نہ ہی اپنی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ کر سکتی ہے اور نہ ہی ہندوستان کی دشمن ہے لیکن تب تک شائد ہی کشمیر مسئلہ کے حل کے لئے نئی دہلی اور اسلام آباد کو آمادہ کیا جا سکتا ہے جب تک نہ تمام سیاسی جماعتیں کم از کم مشترکہ پروگرام بنا کر لوگوں کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لئے متحد نہ ہوجائیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ جہاں لوگوں کی زندگیاں کشمیر مسئلہ کی وجہ سے اجیرن بن گئی ہیں وہاں مختلف الخیال سیاستدان نامسائد حالات سے اپنے لئے سیاسی محل بنانے کی دوڑ میں مشغول ہیں۔


خبر کا کوڈ: 678774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678774/نئی-دہلی-کشمیریوں-کو-دشمن-نہ-سمجھے-انجینئر-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org