QR CodeQR Code

گوادر میں پولیس اور ایف سی کی نئی چیک پوسٹس کے قیام کا عمل شروع

24 Oct 2017 17:57

پولیس ذرائع کیمطابق پولیس کی نئی چوکیاں ملا فاضل چوک، جاوید ٹرانسپورٹ، الزبیر ہوٹل نگوری وارڈ اور دی کوسٹ ہسپتال گوادر میں قائم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ایف سی کیجانب سے بھی شہر میں چیک پوسٹیں بنائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لئے گوادر شہر میں پولیس اور ایف سی نے نئے چیک پوسٹیں قائم کرنا شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی نئی چوکیاں ملا فاضل چوک، جاوید ٹرانسپورٹ، الزبیر ہوٹل نگوری وارڈ اور دی کوسٹ ہسپتال گوادر میں قائم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ایف سی کی جانب سے بھی شہر میں چیک پوسٹیں بنائے جا رہے ہیں۔ ایف سی کیجانب سے شیر علی پمپ نزد بینک الحبیب گوادر میں نئی چوکی قائم کی گئی ہے۔ ایف سی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات میں بھی مزید چیک پوسٹ قائم کئے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 678909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678909/گوادر-میں-پولیس-اور-ایف-سی-کی-نئی-چیک-پوسٹس-کے-قیام-کا-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org