0
Tuesday 24 Oct 2017 21:22

پشاور، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2 مشکوک افراد گرفتار، 5 کلو وزنی بم برآمد

پشاور، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2 مشکوک افراد گرفتار، 5 کلو وزنی بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ پر ایم ایم سی ہسپتال کے قریب ایک مشکوک ڈبہ پڑا ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری طور پر بی ڈی یو عملے کو طلب کرلیا جنہوں نے ڈبے میں بارودی مواد کی تصدیق کرتے ہوئے اسے واٹر چارج کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق دریں اثناء علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے مذکورہ بم انہوں نے رکھا تھا تاہم ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بی ڈی یو حکام کے مطابق گھی کے ڈبے میں 5 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے بروقت کارروائی کے دوران ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 678968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش