0
Tuesday 24 Oct 2017 22:25

وزیراعظم پاکستان کے دورہ اسکردو کو حتمی شکل دیدی گئی

وزیراعظم پاکستان کے دورہ اسکردو کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ اسکردو کو حتمی شکل دیدی گئی، دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کو کیڈٹ کالج اسکردو میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ کونسل کا اجلاس بھی وہیں پر ہوگا۔ صوبائی وزرراء اور ارکان کونسل 24 اکتوبر کو اسکردو پہنچیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25 اکتوبر کو اسکردو شہر میں بلتستان یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ اسکردو شہر میں موجود ڈگری کالج کی عمارت میں ہی عارضی طور پر یونیورسٹی کلاسز کے اجراء کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گلگت بلتستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جہاں وہ جی بی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ جگلوٹ اسکردو سڑک کی توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزارت کے اعلٰی افسران سمیت جی بی کونسل کے غیر منتخب ممبران بھی اسکردو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 678979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش