0
Tuesday 24 Oct 2017 23:24

اربوں روپے کرپشن کیس، شرجیل میمن و دیگر کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اربوں روپے کرپشن کیس، شرجیل میمن و دیگر کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو 4 نومبر تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن اور دیگر 11 ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔ نیب حکام نے عدالت سے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مانگا، تاہم عدالتی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیشی سے قبل نیب کے مرکز میں ڈاکٹرز نے شرجیل میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں کا 3 بار معائنہ کیا اور تمام ملزمان کو مکمل فٹ قرار دیا۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 678989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش