0
Wednesday 25 Oct 2017 17:15

لاہور، چہلم امام حسین علیہ السلام کے سکیورٹی انتظامات، محکمہ داخلہ نے پولیس سے سفارشات مانگ لیں

لاہور، چہلم امام حسین علیہ السلام کے سکیورٹی انتظامات، محکمہ داخلہ نے پولیس سے سفارشات مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پولیس آفس سے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کرنے کے حوالے سے سفارشات طلب کی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی آفس سے پوچھا گیا ہے کہ آیا چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس اور ڈبل سواری پر پابندی کےحوالے سے ان کی کیا رائے ہے، جلد آگاہ کیا جائے۔ آئی جی آفس سے سفارشات ملنے کے بعد محکمہ داخلہ فوج یا رینجرز طلب کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس حوالے سے سپیشل برانچ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے لاہور میں ہونیوالے پاک سری لنکا میچ کے حوالے سے بھی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 679034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش