QR CodeQR Code

گزشتہ چھ ماہ کے دوران خلیجی ریاستوں سے ایک لاکھ 17 ہزار 362 پاکستانی ملک بدر

25 Oct 2017 11:40

وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمان کانجو نے ایوان کو بتایا کہ 1971ء سے 2017ء تک مجموعی طور پر ایک کروڑ ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک نوکریوں کیلئے بھیجا گیا، جبکہ ستمبر 2012ء سے 2017ء تک بیرون ملک روزگار کیلئے 41 لاکھ 87 ہزار 195 پاکستانیوں کو بھیجا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں حکومت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران خلیجی ریاستوں سے ایک لاکھ 17 ہزار 362 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے ایک لاکھ 13 ہزار 216، یو اے ای سے 2840، قطر سے 75، بحرین سے 60، کویت سے 83، عمان سے 1088 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمان کانجو نے ایوان کو بتایا کہ 1971ء سے 2017ء تک مجموعی طور پر ایک کروڑ ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک نوکریوں کیلئے بھیجا گیا، جبکہ ستمبر 2012ء سے 2017ء تک بیرون ملک روزگار کیلئے 41 لاکھ 87 ہزار 195 پاکستانیوں کو بھیجا گیا۔


خبر کا کوڈ: 679037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679037/گزشتہ-چھ-ماہ-کے-دوران-خلیجی-ریاستوں-سے-ایک-لاکھ-17-ہزار-362-پاکستانی-ملک-بدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org