QR CodeQR Code

پاراچنار، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کے مابین حسن قرات، نعت اور تقریری مقابلہ

25 Oct 2017 18:29

کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کرنل راشد جاوید نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد بچوں میں ٹلینٹ اجاگر کرنا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ قبائلی علاقوں کے بچوں میں ملک کے دیگر علاقوں کے بچوں کی طرح ٹیلنٹ موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کرم ایجنسی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے مابین حسن قرات، نعت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایجنسی بھر سے مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرم ملیشیاء کی جانب سے گورنر کاٹیج پاراچنار میں کرم ایجنسی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے مابین حسن قرات، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایجنسی بھر کے 60 سے زائد سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ 8 روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں اپر کرم، لوئر اور سنٹرل کرم کے طلبہ اور طالبات شریک ہوئے۔ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء نے تقریب کے اختتامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انعام کے حقدار ٹھہرے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی بصیر خان وزیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کرنل راشد جاوید نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد بچوں میں ٹلینٹ اجاگر کرنا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ قبائلی علاقوں کے بچوں میں ملک کے دیگر علاقوں کے بچوں کی طرح ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ عنقریب کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ عمائدین نے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کرنل راشد جاوید اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد نے انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 679074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679074/پاراچنار-سرکاری-اور-پرائیویٹ-سکولوں-کے-طلبہ-مابین-حسن-قرات-نعت-تقریری-مقابلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org