QR CodeQR Code

حیات آباد میڈیکل کمپلکس، میٹرک پاس جعلی ڈاکٹر ریمانڈ پر جیل منتقل

25 Oct 2017 15:35

پولیس نے معزز عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے لہٰذا اسے جیل بھجوایا جائے، جس پر فاضل جج نے سماعت کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اس دوران ملزم کے وکیل نے عدالت میں ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی دائر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور جاوید آفتاب نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 3 ماہ ڈیوٹی دینے کے الزام میں گرفتار جعلی ڈاکٹر قدرت اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 دن کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ملزم نے عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست بھی دائر کردی ہے۔ پولیس نے ملزم قدرت اللہ سکنہ بنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 3 ماہ تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کا معائنہ کیا، اس کے علاوہ ملزم کا اپنا ایک پرائیویٹ ہسپتال بھی ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے لہٰذا اسے جیل بھجوایا جائے۔ فاضل جج نے سماعت کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اس دوران ملزم کے وکیل نے عدالت میں ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی دائر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 679119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679119/حیات-آباد-میڈیکل-کمپلکس-میٹرک-پاس-جعلی-ڈاکٹر-ریمانڈ-پر-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org