QR CodeQR Code

حلقہ این اے 4، ضمنی انتخابات، پولنگ جاری

26 Oct 2017 09:03

پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل خان، نواز لیگ کے ناصر خان موسٰی زئی اور پی پی کے اسد گلزار سمیت کل 14 امیدوار میدان میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں کل 269 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جہاں 3 لاکھ 98 ہزار افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل خان، نواز لیگ کے ناصر خان موسٰی زئی اور پی پی کے اسد گلزار سمیت کل 14 امیدوار میدان میں ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج حلقے میں عام تعطیل ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان اور پولیس تعنیات ہیں، ووٹرز کو سکیورٹی عملے نے موبائل پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے سے روک دیا ہے، الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ 17 سو فوجی جوان اور 7 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ نتائج کے لئے پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعال کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت نامے جاری ہونے کے باوجود میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتخابات کے لئے پولیس اسٹیشن بڈھ بیر کی عوام الناس کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں، تمام پولنگ ایجنٹ آفس پولنگ اسٹیشن سے کم از کم 200 میٹر کے فاصلے پر رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 679286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679286/حلقہ-این-اے-4-ضمنی-انتخابات-پولنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org