0
Thursday 26 Oct 2017 09:52

کشمیر پرناجائز بھارتی قبضے کیخلاف جماعت الدعوۃ کا جمعہ کویوم احتجاج منانے کا اعلان

کشمیر پرناجائز بھارتی قبضے کیخلاف جماعت الدعوۃ کا جمعہ کویوم احتجاج منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کیخلاف کل 27 اکتوبر بروزجمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، مظفر آباد اور دیگر شہروں میں ہونیوالے پروگراموں میں دیگر مذہبی و سیاسی جما عتوں کے قائدین کو بھی شریک کیا جائے گا۔ لاہور میں بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں ہوگا۔ علماء خطبات جمعہ میں بھارتی فوجی مظالم کو موضوع بنائیں گے اور مذمتی قراردادیں بھی پاس کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی زیر صدارت ہونیوالے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں حافظ عبدالرحمن مکی کا کہنا تھا 27 اکتوبر کو بھارت سرکار نے منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت اپنی فوج بھجوا کر جموں کشمیر پرقبضہ کیا، کشمیریوں کی آزادی اور ان کے حقوق غصب کئے، 8 لاکھ بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے ذریعہ غیور کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھنے کیلئے تمامتر حربے استعمال کئے، عزتوں، جا ن ومال اور املاک پر حملے کئے گئے لیکن ان بدترین مظالم اور دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھا اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، حکمران کشمیری و پاکستان قوم کے مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دیں، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے آگاہ کرنے کیلئے دنیا بھرمیں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے، بھارتی فوج کی کشمیر میں موجودگی تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا، شہداء کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیری غاصب بھارت سے جلد آزادی حاصل کرکے رہیں گے، کشمیر پاکستانی قوم کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے بلکہ تحریک آزادی میں ان کے سا تھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 679295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش