QR CodeQR Code

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 Oct 2017 13:59

احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نوازشریف کی 7 دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 2 ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت 3 نومبر کو ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے 2 نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 2 ریفرنسز کی سماعت کی۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، طارق فاطمی اور پرویز رشید سمیت دیگر افراد بھی تھے۔ سماعت کے دوران نوازشریف کی 7 دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 2 ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت 3 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے جب کہ ان کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 679339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679339/نواز-شریف-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org