0
Thursday 26 Oct 2017 18:41

پشاور محکمہ صحت، صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات جاری

پشاور محکمہ صحت، صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جعلی ڈاکٹر کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی رجسٹریشن کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں اور ان سے 20 دن کے اندر تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ مراسلے میں ہسپتالوں کے ڈاکٹروں سمیت تمام ملازمین کو ہسپتال کے خصوصی کارڈز جاری کرنے کے ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز کے پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کارڈز کی تصدیق کی جارہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پیرامیڈیکس سٹاف کی رجسٹریشن کی تصدیق میڈیکل فیکلٹی اور نرسنگ سٹاف کے رجسٹریشن کارڈز کی تصدیق پاکستان نرسنگ کونسل سے کی جائے گیا۔ یاد رہے کہ قدرت اللہ نامی جعلی ڈاکٹر جو 3 سالوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کام کررہا تھا کو گزشتہ دنوں گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے بعد ہسپتال کے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کے تمام ڈاکٹرز کو خصوصی بیجز لگانے کے ہدایات بھی کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 679404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش