QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا کابینہ سے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کی منظوری لینے کا فیصلہ

26 Oct 2017 21:23

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، کابینہ ایجنڈے کے مطابق موجودہ آئی جی پولیس کی تبدیلی کی کابینہ ارکان سے منظوری لی جائے گی، موجودہ آئی جی پولیس کو گریڈ 22 کے افسر سے تبدیل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے صوبائی کابینہ سے آئی جی پولیس کی تبدیلی کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا، موجودہ آئی جی پولیس کی تبدیلی کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ کابینہ ایجنڈے کے مطابق موجودہ آئی جی پولیس کی تبدیلی کی کابینہ ارکان سے منظوری لی جائے گی، موجودہ آئی جی پولیس کو گریڈ 22 کے افسر سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے موجودہ آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لی گئی تھی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے بنائے گئے قواعد و ضوابط میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کے معاملے میں بھی ترمیم پر غور ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو دیئے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل محکمہ داخلہ پولیس کی سفارش پر دفعہ 144 نافذ کرتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 679427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679427/سندھ-حکومت-کا-کابینہ-سے-ا-ئی-جی-پولیس-اے-ڈی-خواجہ-کی-تبدیلی-منظوری-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org