QR CodeQR Code

شرجیل میمن کو جیل میں بھی پروٹوکول مل گیا، وزراء کیساتھ گپ شپ، تاش بھی کھیلتے رہے

26 Oct 2017 23:35

سابق وزیر اطلاعات کی خدمت کیلئے آٹھ قیدیوں کی ڈیوٹی لگا دی گئی، وی وی آئی پی وارڈ میں اس جگہ رکھا گیا ہے، جہاں آصف زراری نے قید کاٹی تھی، ٹی وی، فریج، ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت کیساتھ ساتھ لیپ ٹاپ بھی مل گیا، کھانا گھر سے منگوایا گیا، جس میں مٹن کڑاہی، قیمہ، مکس سبزی، دال اور مچھلی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء شرجیل انعام میمن ساتھیوں سمیت جیل بھیج دیئے گئے، سندھ سرکار کی مہربانی سے شرجیل میمن کو جیل میں بھی پروٹوکول مل گیا، رکن سندھ اسمبلی کی خدمت کیلئے آٹھ قیدیوں کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ شرجیل میمن کو وی وی آئی پی وارڈ میں اس جگہ رکھا گیا ہے، جہاں سابق صدر مملکت آصف زراری نے قید کاٹی تھی۔ سابق وزیر کو ٹی وی، فریج اور ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ بھی مل گیا۔ شرجیل میمن کا حوصلہ بڑھانے پہلے روز وزیراعلیٰ سندھ اور پانچ وزراء بھی جیل پہنچ گئے۔ وزراء کے ساتھ تین گھنٹے کی ملاقات میں گپ شپ بھی ہوئی اور تاش بھی کھیلتے رہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کیلئے کھانا گھر سے منگوایا گیا۔ ڈنر میں مٹن کٹراہی، قیمہ، مکس سبزی، دال اور مچھلی شامل تھی۔


خبر کا کوڈ: 679458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679458/شرجیل-میمن-کو-جیل-میں-بھی-پروٹوکول-مل-گیا-وزراء-کیساتھ-گپ-شپ-تاش-کھیلتے-رہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org