QR CodeQR Code

کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، شاہد خاقان عباسی

27 Oct 2017 11:02

یوم سیاہ کے موقع پر اہنے ایک پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبرو استبداد کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کشمیریوں کو ان کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جبرو استبداد کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ 27 اکتوبر1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا جب کہ متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دے رہا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبرو استبداد کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا جب کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 679490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679490/کشمیریوں-کی-سیاسی-اور-سفارتی-حمایت-جاری-رکھیں-گے-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org