0
Friday 27 Oct 2017 13:30

ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے، اسٹیبلشمنٹ معاشی معاملات کو دیکھے، ڈاکٹر عاصم

ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے، اسٹیبلشمنٹ معاشی معاملات کو دیکھے، ڈاکٹر عاصم
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو سال تک تفتیش کے بغیر مقدمات کا سامنا کیا اور اندر رہا، نواز شریف کا تعلق کراچی سے نہیں، جو مقدمہ کا سامنا کریں، ہم فولاد ہیں، جو مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں، یہ نواز شریف کے بس کی بات نہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسٹیبلشمنٹ معاشی معاملات کو دیکھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ ملک کے امور اسٹیبلشمنٹ اپنے ہاتھ میں لے لے، جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، اسلئے میں نے اپنی رائے دی ہے۔ عمران خان کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ کپتان کا کام ہی معافی مانگنا ہے اور وہ معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں، تاہم اس وقت وہ ضمانت پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 679512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش