QR CodeQR Code

سعودیہ کایمن کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

27 Oct 2017 17:08

سعودی عرب کے شہزادہ بن سلمان کا کہنا ہے کہ انصاراللہ تحریک کو حزب اللہ جیسی طاقت بننے سے روکنے کے لئے یمن میں جنگ کا جاری رہنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روئٹرز کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کو سعودی سرحدی علاقوں میں ایک اور حزب اللہ بننے سے روکنے کے لئے یمن میں جنگ ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کے خلاف جنگ اور محاصرے کا خاتمہ یمن سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 679551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679551/سعودیہ-کایمن-کیخلاف-جنگ-جاری-رکھنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org