QR CodeQR Code

پاراچنار، پاک افغان سرحد بند، تجار اور مزدورکاروں کا پاک افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ

28 Oct 2017 16:58

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کی بندش کا اعلان افغان سرحد کے قریب ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بعد کیا گیا ہے اور اعلٰی حکام ہی سرحد کھولنے کا اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تجار اور سرحد پر مزدورکاروں شدید مشکلات کا سامناہے۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد مسلسل 15 اکتوبر سے بند ہے، جس کی وجہ سے پاک افغان سرحد پر ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت معطل ہے۔ سرحد پر تجارت کی بندش کی وجہ سے دونوں جانب ڈرائیور سامان سے بھری گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔ جس کی وجہ سے تاجروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وہاں مزدورکار طبقہ بھی بیروزگار ہوگیا ہے۔ تاجروں اور مزدورکار طبقے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان سرحد تجارت کیلئے جلد کھول دی جائے۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کی بندش کا اعلان افغان سرحد کے قریب ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بعد کیا گیا ہے اور اعلٰی حکام ہی سرحد کھولنے کا اعلان کریں گے۔ مزدور رہنما زرتاج حسین اور ناصر حسین کا کہنا ہے کہ وہ صبح صبح مزدوری کیلئے افغان سرحد پر پہنچ جاتے تھے مگر جب سے افغان سرحد تجارت کیلئے بند ہوگیا ہے، وہ بیروزگاری کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے اسے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ کرم ایجنسی کے ٹریڈ یونین کے راہنما حاجی مصائب حسین اور حاجی روف حسین نے میڈیا کو بتایا کہ بارڈر کی بندش سے مسئلے حل نہیں ہوتے، ہمارا کاروبار بالکل تباہ ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہاہے اور دونوں جانب مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں شدید نقصان پہنچ رہاہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ بارڈر کو جلد از جلد کھول دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 679580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679580/پاراچنار-پاک-افغان-سرحد-بند-تجار-اور-مزدورکاروں-کا-کھولنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org