0
Friday 27 Oct 2017 20:07

ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی

ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اولیاءاللہ کے آستانے نفرت کو دفن کرتے ہیں اور محبت کو فروغ دیتے ہیں، جو عاجزی و انکساری کے ساتھ ان آستانوں پر آتا ہے وہ جھولی بھر کے جاتا ہے، اولیاءاللہ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا، عزت مقام اللہ دیتا ہے نہ کوئی شخص کسی کو دے سکتا ہے نہ لے سکتا ہے، یہ اللہ کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو منصب دے یا نہ دے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ محفل عرس مبارک کی ہے شکوہ یا جواب شکوہ کی نہیں ہے، اللہ ہمیں حوصلہ اور صبر عطا فرمائے، اولیاء اللہ کے آستانوں سے محبت، اخوت، صبر اور حوصلے کا درس ملتا ہے، یہ ان آستانوں کی خوبصورتی ہے کہ یہ نفرت کو دفن کرتے ہیں اور محبت کو فروغ دیتے ہیں، ان آستانوں کا اپنا احترام ہے جو ہاتھ باندھ کر بیٹھتے ہیں اور نظریں جھکاتے ہیں ان کو فیض ضرور ملتا ہے، صاحب مزار کے سامنے عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کریں، عقیدت مندوں کی عاجزی و انکساری کی وجہ سے ان پر محبت کے درواز ے کھل جاتے ہیں، ولی کامل کی نظر ہر اس شخص پر پڑتی ہے جو عجز و انکساری کے ساتھ ان کے دربار پر حاضر ہوتا ہے، اس کی جھولی بھر دی جاتی ہے، اہلسنت یکسوئی کے ساتھ اولیائے کرام، مشائخ عظام کے مشن کو آگے بڑھائیں، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، لیکن اسلام کے چہرے کو داغدار نہیں ہونے دیں گے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، ہم اولیاء اور صوفیا کے وارث ہیں، ہتھیار اٹھانے والے نہیں ہیں اگر ہم نے ہتھیار اٹھا لئے تو کچھ نہیں بچے گا، لیکن ہم جنازے اٹھاتے رہیں گے ہتھیار نہیں اٹھائیں گے، پیر خالد سلطان قادری نے کہا کہ اولیاء اور صالحین نے دین پھیلایا سلاطین نے نہیں پھیلایا، اولیاء اللہ کا فیض تاقیامت جاری رہے گا اور یہ آستانے تاقیامت قائم رہیں گے، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ کہ اولیائے کرام کے آستانے الفت کا درس دیتے ہیں، یہی وجہ ہے دن بدن اولیائے کرام کے آستانوں پر عقیدت مندوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، علامہ سید رمضان شاہ فیضی نے کہا کہ اولیائے کرام اللہ کی معرفت کا بہترین ذریعہ ہیں اور آستانے اللہ تعالی کی تجلیات کے مراکز ہیں، جو ہمیشہ ہمیشہ قائم رہے گی، بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 679584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش