0
Friday 27 Oct 2017 21:07

70 سال سے برسر اقتدار حکمران طبقہ نے پاکستان کو اپنی وراثت بنا رکھا ہے، میاں آصف اخوانی

70 سال سے برسر اقتدار حکمران طبقہ نے پاکستان کو اپنی وراثت بنا رکھا ہے، میاں آصف اخوانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ملتان کے زیراہتمام انٹرا پارٹی یوتھ الیکشن کے تیسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عشائیہ میں امیر جماعت اسلامی ملتان میاں آصف محمود اخوانی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 194 شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ، صدر جے آئی یوتھ ملتان حسان اخوانی، نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ ملتان فیضان جہانگیر، ڈاکٹر حفیظ انور و دیگر نے شرکت کی۔ عشائیہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواران کو جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کے قواعدو ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ انٹرا پارٹی تیسرے مرحلہ کے الیکشن 29 اکتوبر بروز اتوار کو ہوں گے، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 194 شیخ جمشید حیات نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے الیکشن کا اصل مقصد نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنا ہے، کیونکہ نوجوان ہی پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ 70 سال سے برسر اقتدار حکمران طبقہ نے پاکستان کو اپنی وراثت بنا رکھا ہے، ملک کی دولت اور ٹیکس لگا کر عوام کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ان کے دل عوام کی محبت سے خالی ہیں، ظالم اور جابر حکمرانوں نے نوجوانوں کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے۔ جے آئی یوتھ کے نوجوان جو کہ ایک قوت کا نام ہے اب غلامی کی زنجیریں توڑ کر اسلامی اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، ان وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 679596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش