0
Friday 27 Oct 2017 23:41

صدر ٹرمپ نے جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 2891 صفحات پر مشتمل دستاویز کے اجراء کی منظوری دے دی

صدر ٹرمپ نے جان ایف کینیڈی  کے قتل سے متعلق  2891 صفحات پر مشتمل دستاویز کے اجراء کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 2891 صفحات پر مشتمل دستاویز کے اجراء سے متعلق صدر ٹرمپ نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ان دستاویز کی رسائی وفاقی ریکارڈ روم کی ویب سائٹ سے باآسانی کی جا سکے گی، 1992ء کے قانون کے تحت، مقتول امریکی صدر کے قتل سے متعلق تمام تفصیلات 25 سال کے بعد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینیڈی کو نومبر 1963ء میں اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جب وہ ریاست ڈیلاس میں ایک شاہراہ سے کھلی گاڑی میں گزر رہے تھے۔ ان کی اہلیہ ان کے ساتھ گاڑی میں سوار تھیں۔ ان کے قتل کے الزام میں لی ہاروے اوسوالڈ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا، جیک روبی نامی شخص نے لی ہارے اوسوالڈ کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب لی ہاروے کو پیشی کے لئے عدالت لایا گیا، جس کے بعد جیک روبی کو محافظوں نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 679640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش