0
Saturday 28 Oct 2017 12:27

چارسدہ، کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شدید زخمی

چارسدہ، کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں کسٹم اہلکاروں نے سمگلر کی کار سمجھ کر گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار پولیس انسپکٹر شہنشاہ خان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے تھانہ مندنی کی حدود میں کسٹم اہلکار ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار تیز کردی جس پر کسٹم اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس انسپکٹر شہنشاہ خان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 679723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش