0
Saturday 28 Oct 2017 14:35

سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس میں ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد کو آئین و قانون کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسے قواعد چاہتے ہیں، جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے ہو اور سیاسی حکومت کی رٹ قائم رہے۔ اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ مارچ 2016ء میں اے ڈی خواجہ کو او پی ایس پر آئی جی لایا گیا، سپریم کورٹ نے تمام او پی ایس پر پوسٹنگز ختم کر دی ہیں، اس لئے سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو واپس کرے۔ کابینہ نے اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے اور ان کی جگہ 22 گریڈ کے افسر مجید دستی کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کچھ ماہ سے آئی جی سندھ کو ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم اے ڈی خواجہ نے اپنے تبادلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ نے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 679766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش