QR CodeQR Code

تباہی کا منصوبہ ناکام، مدرسے کے قریب نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

28 Oct 2017 15:18

تھانہ فقیر آباد پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سردار احمد جان کالونی میں دینی مدرسے کی دیوار کے قریب ایک مشکوک ٹفن باکس پڑا ہے، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ٹیفن میں بارودی مواد کی تصدیق کرتے ہوئے اسے روبوٹ کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دینی مدرسے کے قریب ٹفن باکس میں رکھا گیا بم ناکارہ بنا دیا۔ تھانہ فقیر آباد پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سردار احمد جان کالونی میں دینی مدرسے کی دیوار کے قریب ایک مشکوک ٹفن باکس پڑا ہے جس پر پولیس کی نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ٹیفن میں بارودی مواد کی تصدیق کرتے ہوئے اسے روبوٹ کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔ مقامی افراد کے مطابق مدرسے میں 150 سے زائد بچے دینی حاصل کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 679779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679779/تباہی-کا-منصوبہ-ناکام-مدرسے-کے-قریب-نصب-بم-ناکارہ-بنادیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org