0
Saturday 28 Oct 2017 15:21

مریم نواز کی عالمی میڈیا کے سامنے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی ناکام ہوگئی ہے، فواد چوہدری

مریم نواز کی عالمی میڈیا کے سامنے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی ناکام ہوگئی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف مریم نواز کی مہم جوئی ناکام ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے سیاسی مخالفین کی کردار کشی کے لئے جہاز سے پمفلٹ گرایا کرتے تھے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز سرکاری خرچے سے چلنے والے میڈیا سیل کے ذریعے طوفان بدتمیزی برپا کئے ہوئے ہے ان کے میڈیا سیل نے تعفن پھیلا رکھا ہے اور اداروں کے خلاف تضحیک اور نفرت پر مبنی پروپیگنڈے کی بھرمار کی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی عالمی میڈیا کے سامنے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی ناکام ہوگئی ہے وہ کسی معقول سیاسی ہدف کی کوشش نہیں کر رہیں بلکہ ان کی ساری جدوجہد کا محور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے جس کے لئے اخلاقی و معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو اس بات کا احساس ہی نہیں کہ پوری دنیا ان کے جھوٹ سے واقف ہوچکی ہے، وہ پہلے اثاثوں سے انکار کرتی رہیں، پھر والد کے ساتھ رہنے کے دعوے کرنے والی عورت 1 ارب کے اثاثوں کا اعتراف کر رہی ہیں اور ان اثاثوں کے ثبوت اور رسیدیں نہ دے کر جھوٹ بول رہی ہیں جبکہ افریقا سے ایشیا تک کیلبری کے چرچے ان کی جعل سازیوں میں مقبولیت کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صاحبزادی پاکستان میں تبدیلی کا جتنا جلد احساس کرلیں گی ان کے حق میں بہتر ہوگا کیوں کہ قوم اب 6 ماہ میں لوٹے ہوئے 300 ارب روپوں کی وطن واپسی کے لئے پرامید ہے، لندن کی جائیدادیں نیلام اور شریف خاندان جب اڈیالہ جائے گا تو قوم کو قرضوں سے نجات ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 679781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش