0
Saturday 28 Oct 2017 18:16

افغان صوبے کنٹر کا ڈپٹی گورنر پشاور سے لاپتہ

افغان صوبے کنٹر کا ڈپٹی گورنر پشاور سے لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی پشاور میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے افغان قونصلر جنرل محمد معین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نبی احمدی کے رشتہ دار آج پشاور میں افغان قونصل خانے آئے اور ان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کیا۔ نبی احمدی علاج کے لئے پشاور آئے تھے اور گزشتہ شام 5 بجے ڈبگری گارڈن میں ایک نجی کلینک میں چیک اپ کے لئے گئے تھے جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ محمد معین کا کہنا ہے کہ لاپتہ ڈپٹی گورنر کے پاس ان کا افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھا، جب کہ افغان عہدیدار کی گمشدگی سے متعلق پاکستان کی وزارت خارجہ اور دیگر حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 679813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب