QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے زیر اہتمام نجف و کربلا کے راستے میں موکب کا اہتمام

28 Oct 2017 14:27

مرکزی سیکرٹری امور خارجہ کی خصوصی دلچسپی سے سال گذشتہ کیطرح اس سال بھی نجف و کربلا کے مابین پول نمبر 1120 پر زائرین ابا عبداللہ الحسین کی خدمت کیلئے موکب بنام "موکب شہداء پاکستان" کا اہتمام کیا گیا ہے، جسمیں قیام و طعام کیساتھ دینی اور ثقافتی خدمات بھی دی جائیں گی، نیز پاکستان سے تشریف لانے والے معزز زائرین اپنے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی دلچسپی سے سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی نجف و کربلا کے مابین پول نمبر 1120 پر زائرین ابا عبداللہ الحسین کی خدمت کے لئے موکب بنام "موکب شہداء پاکستان" کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں قیام و طعام کیساتھ دینی اور ثقافتی خدمات بھی دی جائیں گی، نیز پاکستان سے تشریف لانے والے معزز زائرین اپنے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری امور خارجہ کے حکم پر اس سال ایم ڈبلیو ایم مشھد کے مسئول حجۃ الاسلام شیخ عقیل خان، نجف اشرف کے مسئول حجۃ الاسلام سید خاور اور سابق میڈیا کوآرڈینیٹر امور خارجہ شیخ محمد جان حیدری موکب میں خدمات انجام دینگے۔ موکب کا اغاز دس صفر کے بعد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 679819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679819/ایم-ڈبلیو-شعبہ-امور-خارجہ-کے-زیر-اہتمام-نجف-کربلا-راستے-میں-موکب-کا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org