0
Saturday 28 Oct 2017 20:10

وارنٹ گرفتاری کافی نہیں، پانامہ چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے، سیف اللہ سدوزئی

وارنٹ گرفتاری کافی نہیں، پانامہ چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے، سیف اللہ سدوزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لوٹ مار کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کافی نہیں، قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامہ کے چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے، اگر ایک عام آدمی کوئی چوری کرے تو اسے گرفتار پہلے کیا جاتا ہے اور تفتیش بعد میں کی جاتی ہے، مگر پانامہ کرپشن کیس میں اس قانون کے برعکس کیا جا رہا ہے، قوم بین الاقوامی چوروں اور ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو لٹکتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں سینکڑوں لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کرنے کا حکم دینے اور پنجاب کو کرپشن کا گڑھ بنانے والے شہباز شریف کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ شہداء کے لواحقین کو انصاف میسر آسکے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار بھی شریف برادران ہیں، جو مسلسل تین دہائیوں سے پنجاب پر حکمرانی کے مزے لے رہے ہیں، مگر جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اس موقع پر شاہد ارائیں، ریاض خان علیانی، میجر محمد اقبال چغتائی، براہیم سدوزئی، ملک اختر ملانہ، ڈاکٹر سعد بلوچ، ملک طارق بھابھہ، خضر حیات دھول، حسنین، قاضی کاشف اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 679828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش