0
Saturday 28 Oct 2017 22:21

ایف آئی اے کا مذہبی منافرت پھیلانے اور اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 89 ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کا مذہبی منافرت پھیلانے اور اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 89 ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر ملک بھر  میں اسلام، پاکستان مخالف اور مذہنی منافرت پھیلانے والی ویب سائٹس، بیجز اور اکاؤنٹس بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایجنسی اب تک 89 ویب سائٹس، فیس بک اکاؤنٹس اور بلاگز کا سراغ لگایا ہے جو اسلام اور پاکستان مخالف نظریات پھیلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی فہرست ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹر بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بے شمار اکاونٹس مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے، اسلام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے اور ملک میں سائبر دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں، ان میں سے بعض اکاؤنٹس کالعدم تنظیمیں چلا رہی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے لاہور آفس کی جانب سے ہیڈ کوارٹرز کو مراسلہ میں مذکورہ سائٹس کی فہرست دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ ان اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا کے پیجز کو بلاک کر دے۔ فہرست میں مذہبی نفرت پھیلانے والی 20، اسلام مخالف 5، پاکستان مخالف 49 جبکہ 15 ویب سائٹس اور پیجز فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں آپریٹ کرنیوالوں کا سراغ بھی لگایا جا رہا ہے اور جلد کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 679873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش