QR CodeQR Code

ایران پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے، مہدی ہنردوست

28 Oct 2017 23:01

ایرانی سفیر نے شکوہ کیا کہ ایران نے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے گیس پائپ لائن پاکستانی سرحد تک پہنچائی، لیکن پاکستان کیطرف سے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، 2017ء میں پاک ایران تجارت بڑھ کر ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم دوطرفہ تجارت کی گنجائش اس سے کہیں زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے، ایران کی جانب سے سستی بجلی کی فراہمی سے پاکستان کے معاشی اور توانائی مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو گیس بھی فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی سفیر نے شکوہ کیا کہ ایران نے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے گیس پائپ لائن پاکستانی سرحد تک پہنچائی، لیکن پاکستان کی طرف سے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ 2017ء میں پاک ایران تجارت بڑھ کر ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم دوطرفہ تجارت کی گنجائش اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے دیگر ملکوں کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کر رہا ہے اور پاکستانی تاجروں کو بھی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 679887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679887/ایران-پاکستان-کو-3-ہزار-میگاواٹ-بجلی-کی-فراہمی-کا-معاہدہ-کرنے-کیلئے-تیار-ہے-مہدی-ہنردوست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org