0
Sunday 29 Oct 2017 09:38

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں ہونیوالے تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، 168 سے زائد ممالک کے مندوبین اجتماع میں شرکت کریں گے۔ اجتماع میں لاکھوں افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق 3 نومبر کو رائیونڈ میں شروع ہونیوالے تبلیغی جماعت کے عالمی سہ روزہ اجتماع کو اس بار بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں حلقہ نمبر 5 میں سرگودھا ڈویژن، حلقہ نمبر 7 میں دیر، باجوڑ، چترال، حلقہ نمبر 8 میں کراچی کے علاوہ پورا سندھ شامل ہے۔ حلقہ نمبر 13 میں بنوں، کرک، لکی مروت، حلقہ نمبر 12 میں راولپنڈی ڈویژن، مظفر آباد، جہلم، سرائے عالمگیر کے علاقے شامل کئے گئے ہیں۔ امسال اجتماع کیلئے ریلوے نے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جو سکھر، نواب شاہ اور روہڑی سے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو لیکر یکم نومبر کو رائیونڈ پہنچے گئیں۔ پنڈال میں شعبہ بجلی کے کارکنان پنڈال کو روشن کرنے میں مصروف ہیں، سیکڑوں پختہ جبکہ ہزاروں عارضی بیت الخلاء تعمیر کر دئیے گئے ہیں، منبر کی تیاری کا عمل جاری ہے، بھارت سے تبلیغی اکابرین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع گیا ہے جبکہ دنیا بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ یکم نومبر کو شروع ہوگا۔ شرکاء اجتماع کی سہولت کیلئے موبائل فون کمپنیوں نے عارضی ٹاور نصب کر دئیے ہیں، اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10 نومبر کو شروع ہوگا جو 12 نومبر کو اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 679932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش