QR CodeQR Code

شیخ نعیم قاسم کی گفتگو

امریکہ حزب اللہ کا دشمن کیوں؟

29 Oct 2017 15:05

لبنان کی حزب اللہ تنظیم امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی حکومت کی ہر روز کی گفتگو کا حصہ بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی حکومت کی جانب سے حزب اللہ پر دہشتگردی کے الزامات اور اس سے مقابلے کے بیانات واشنگٹن پالیسی کا معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے شام میں امریکی منصوبے ناکام بنا دیئے اور لبنان میں بھی مہاجرین کی آباد کاری کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں امریکی منصوبے ناکام بنانے کی وجہ سے امریکہ حزب اللہ کی مخالفت اور اس سے دشمنی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس لئے ہماری مخالفت اور دشمنی کر رہا ہے کہ ہم سب سے بڑے دہشتگرد اسرائیل اور ان کے حمایت یافتہ دیگر دہشتگردوں کے مخالف ہیں۔ شیخ نعیم قاسم حارہ میں المسار کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 680031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680031/امریکہ-حزب-اللہ-کا-دشمن-کیوں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org