QR CodeQR Code

سعودی اتحادی افواج پر یمنی میزائل حملہ

فوجی گودام تباہ، کئی اہلکار ہلاک

29 Oct 2017 15:11

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کرکے فوج کے ہتھیاروں کا گودام تباہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی سرکاری فوج نے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ایک گودام پر قاہر ایم ٹو میزائل سے حملہ کرکے مذکورہ گودام کو تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں کئی اتحادی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی فوج کی جارحیتوں کے جواب میں نجران میں بیرعسکر نامی علاقے میں سعودی فوج اڈے کو قاہر ایم ٹو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ہتھیاروں کا ایک گودام پوری طرح تباہ ہوگیا اور سعودی فوجیوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی فوج نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی نجران کے سرحدی علاقے میں مارا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم از کم دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 680032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680032/سعودی-اتحادی-افواج-پر-یمنی-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org