0
Sunday 29 Oct 2017 16:14

بدعنوانی کا الزام، نیب خیبرپی کے کی 9 افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

بدعنوانی کا الزام، نیب خیبرپی کے کی 9 افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے سابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت دیگر سرکاری افسران کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب کے ریجنل بورڈ کے اجلاس کے دوران سابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ دانش بابر، ڈائریکٹر پی ڈی اے امین الدین، پی ایس او اور کسٹم حکام سمیت 9 افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور دیگر کے خلاف 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہوگا۔ سابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال اور اشتہارات کے بغیر ٹھیکے دیے جبکہ 2016 کے سیلاب کے بعد انہوں نے انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مبینہ خورد برد بھی کی۔ نیب اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر پی ڈی اے امین الدین کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جن پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب خیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈ کے اجلاس کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور کسٹم حکام کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان نے افغانستان برآمد کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کیں جس سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 680040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش