0
Sunday 29 Oct 2017 21:06

جے یو آئی رہنما مولانا حسین جلالی کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

جے یو آئی رہنما مولانا حسین جلالی کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور رنگ روڈ پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا میاں حسین جلالی فائرنگ سے بال بال بچ گئے، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کو ہوائی گولی آکر لگی۔ میاں حسین جلالی گزشتہ روز ضروری کام کے سلسلے میں رنگ روڈ پشاور سے اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔
خبر کا کوڈ : 680044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش