QR CodeQR Code

ملتان، غضنفر عباس ساجدی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 11ویں مرکزی صدر منتخب

29 Oct 2017 19:05

آخری نشست میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ فرحت حسین جوادی، علامہ سید محمد تقی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل اخوانزادہ زاہد علی، سابق مرکزی صدر منور عباس ساجدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ مرکزی کنونشن کے آخری روز غضنفر عباس ساجدی کو نیا میرکارواں منتخب کر لیا گیا، کنونشن کے آخری روز آخری نشست میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، علامہ فرحت حسین جوادی، مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل اخوانزادہ زاہد علی، سابق مرکزی صدر منور عباس ساجدی، مرکزی صدر حسن عباس اور دیگر موجود تھے، آخری نشست میں کثرت رائے سے غضنفر عباس ساجدی کو جے ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، کنونشن میں ملک بھر سے جے ایس او کے ممبران نے شرکت کی۔ کنونشن کی آخری نشست سے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید محمد تقی نقوی، منور عباس ساجدی اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 680061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680061/ملتان-غضنفر-عباس-ساجدی-جعفریہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-پاکستان-کے-11ویں-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org