0
Sunday 29 Oct 2017 19:29

جے ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر، علامہ ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت، شاندار استقبال

جے ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر، علامہ ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت، شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ مرکزی ''احیائے حسینیت کنونشن'' امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں اختتام پذیز ہوگیا، کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان، جے ایس او کے سابق مرکزی رہنمائوں اور سینیئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی نے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی، علامہ سید محمد تقی نقوی کا کہنا تھا کہ آپ نوجوانوں کو دوسروں کی تربیت سے پہلے اپنی تربیت کا مرحلہ طے کرنا ہے، کسی دوسری چیز کو پاک کرنے کے لیے اپنے وجود کی پاکیزگی شرط ہے، پُرانی تنظیم میں ایک اچھا عمل ہے کہ وہ تربیت محبین سے شروع کرتے ہیں یعنی جب بچہ نابالغ ہوتا ہے تب اُس کی تربیت کا آغاز کیا جاتا ہے، علامہ تقی نقوی نے نوجوانوں کی عبادات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبادت کی ادائیگی ایک نعمت خدا ہے، ہمیں اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے، کنونشن میں خصوصی طور پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر جعفری جوانوں کی جانب سے خصوصی استقبال کیا گیا، کنونشن سے علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختصر خطاب کیا اور نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 680073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش