QR CodeQR Code

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر، کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

29 Oct 2017 19:56

اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور دیگر کے خلاف 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہوگا، ڈپٹی کمشنر پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال اور اشتہار کے بغیر ٹھیکے دئیے جبکہ 2016ء کے سیلاب کے بعد انہوں نے انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مبینہ خورد برد کی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت دیگر سرکاری افسران کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ڈائریکٹر پی ڈی اے، پی ایس او اور کسٹم حکام کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور دیگر کے خلاف 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہوگا، ڈپٹی کمشنر پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال اور اشتہار کے بغیر ٹھیکے دئیے جبکہ 2016ء کے سیلاب کے بعد انہوں نے انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں مبینہ خورد برد کی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر پی ڈی اے امین الدین کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جن پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب خیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈ کے اجلاس کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال پر پی ایس او اور کسٹم حکام کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے افغانستان برآمد کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کیں جس سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔


خبر کا کوڈ: 680083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680083/ڈپٹی-کمشنر-شانگلہ-کیخلاف-نیب-ریفرنس-دائر-کرپشن-کی-تحقیقات-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org