0
Sunday 29 Oct 2017 20:08

فاٹا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کل سے پولیو مہم کا آغاز

فاٹا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کل سے پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ فاٹا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کل پیر سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم کل شروع ہوگی, جو تین روز جاری رہے گی۔ ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، سوات، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 47 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیم کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 680086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش