0
Monday 30 Oct 2017 08:14

علامہ ساجد نقوی سے ایس یو سی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کی ملاقات، تنظیمی و سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال

علامہ ساجد نقوی سے ایس یو سی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کی ملاقات، تنظیمی و سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے ڈویژنل صدر ملتان سید محمد شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ اسد اقبال زیدی، پنجاب کے صوبائی نائب صدر علامہ موسٰی رضا جسکانی، ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ کاشف ظہور نقوی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید علی قاسم نقوی، ضلعی جنرل سیکرٹری انیس زیدی، خانیوال کے ضلعی صدر قیصر عباس دادوآنہ، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان کے ضلعی صدور موجود تھے۔ وفد نے جماعت کے سربراہ کو اپنے اپنے علاقہ کے حوالے بریفنگ دی، ملاقات کے دوران مجموعی طور پر مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی رہنمائوں نے محرم الحرام کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بعدازاں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت فی الفور زائرین کے مسئلہ کو حل کرے، حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جسے کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا، علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی ایک خوش آئند اقدام ہے، ہم نے اس اتحاد کی خاطر قربانیاں دی ہیں، ہم اتحاد کے بانی ہیں، ہمارا اتحاد ہی دشمن کی شکست کا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 680091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش