QR CodeQR Code

دوسروں پر الزام تراشی سے عمران خان فرشتہ نہیں بن سکتے، سریندر ولاسائی

30 Oct 2017 01:21

عمران خان کے پی پی پی قیادت کیخلاف الزامات کے جواب میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے کینسر ہے، اس کا علاج 2018ء میں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پی پی پی قیادت کے خلاف الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ دوسروں پر الزام تراشی سے عمران خان فرشتہ نہیں بن سکتے۔ اپنے بیان میں سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کو صرف اتنا بتا دیں کہ اس کے کچن کا خرچہ کون برداشت کرتا ہے، شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندے کی رقم جوے میں کون ہارتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیالوں نے اگر جعلی خان کی دُکھتی رگوں پر ہاتھ رکھے، تو اسے منہ چھپانا پڑیگا۔ میڈیا سیل کے انچارج نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے کینسر ہے، اس کا علاج 2018ء میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 680125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680125/دوسروں-پر-الزام-تراشی-سے-عمران-خان-فرشتہ-نہیں-بن-سکتے-سریندر-ولاسائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org