0
Monday 30 Oct 2017 11:39

پی ٹی آئی کا فاٹا اصلاحات پر تاخیر کیخلاف میدان میں آنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا فاٹا اصلاحات پر تاخیر کیخلاف میدان میں آنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے فوری انضمام کے معاملہ پر وفاقی حکومت کی خاموشی کے بعد اس معاملہ پر بھرپور طریقے سے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نہ صرف سیاسی و پارلیمانی لڑائی لڑی جائے گی بلکہ عدالت عظمٰی کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعلٰی پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے حکمت عملی مرتب کریں گے جس کے بعد فاٹا کے انضمام کے معاملہ پر وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ اس سلسلے میں انضمام کی حامی تمام قوتوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے 2018ء کے انتخابات سے قبل فاٹا کیلئے صوبائی اسمبلی میں نشستوں سمیت انضمام کے حوالہ سے مہم شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ فاٹا کے انضمام میں تاخیری حربے قبول نہیں، وفاقی حکومت کو فاٹا کے تمام مالیاتی امور خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملہ میں جلد بھرپور طریقے سے میدان میں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 680164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش